اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز ایک فرمان جاری کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تیرہ اپریل اعلان کی ہے-
یہ فرمان ایسی حالت میں جاری کیا گیا ہے کہ اس سے کچھ ہی گھنٹے قبل امریکہ اور روس نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کی خبر دی تھی- شام کے پارلیمانی انتخابات ہر چار سال میں ایک بار ہوتے ہیں۔ یہ انتخابات آخری بار سات مئی دوہزار بارہ میں ہوئے تھے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169